شہر کے رہائشیوں نے پیٹر بارو سٹی کونسل کی ریڈی ٹوسوئچ؟ کا انتخاب کیا .اسکیم کا مقصد شہریوں کو 149£ تک کی بچت مہیا کرنا ہے اوراپنے توانائی کے بلوں پر مجموعی طور پر122£ کی بچت ہے ۔
سٹی کونسل کی سرکردگی میں مجموعی سوئچنگ کی اسکیم نومبر میں شروع کی گئی تھی جس کا مقصد رہائشیوں کی اجتماعی قوت خرید کا استعمال کرتے ہوئے توانائی کی کمپنیوں کے ساتھ کم قیمت توانائی کی خرید کے لیے گفت و شنید کرنا تھا۔

پیٹرباروسٹی کونسل نے نومبر 2012 میں ریڈی ٹوسوئچ؟ اسکیم کا آغاز کیا جس کا مقصد لوگوں کو توانائی پرآنے والی لاگت میں بچت دینا تھا۔ اس کوشش کو مجموعی سوئچنگ کی اسکیم کا نام دیا گیا ہےجس میں کمیونٹی کے اندر رہائش پذیر افراد کی اجتماعی قوت خرید کا استعمال کرتے ہوئے توانائی کی کمپنیوں کے ساتھ کم قیمت توانائی کی خرید کے لیے گفت و شنید کی جاتی ہے۔

توانائی کی بچت کے لیے انفرادی حیثیت میں فراہم کار تبدیل کرنے کے بجائے لوگ ایک بڑے گروپ کی صورت میں ملکر اور ایک ہی وقت پر منتقل ہونے کے لیے رجسٹرڈ ہو جاتے ہیں۔

مجموعی طور پر پیٹر بارو کے 1,787 گھرانوں نے بجلی اور گیس کے بلوں پر بچت کے لیے اپنے آپ کو رجسٹرڈ کروایا۔ اس پوری اسکیم میں، جس کو 12 دیگر کونسلوں کی شراکت سے چلایا گیا تھا، 21,000 افراد نے اپنے آپ کو رجسٹرڈ کروایا
۔ بروز منگل 29 جنوری کو توانائی کے فرا ہم کاروں کے ساتھ ایک نیلامی کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ممکنہ طور پر سستی توانی حاصل کرنے کے لیے ریڈی ٹو سوئچ؟ اسکیم کو گریٹر مانچسٹر میں 13 کونسلوں کی جانب سے چلائی جانے والی اسی طرح کی دیگر اسکیموں کے ساتھ یکجا کیا گیا۔ اس عمل سے کونسل کی سب سے بڑی مجموعی سوئچنگ کی اسکیم کے لیے نیلامی ہوئی جس میں 56,000 سے زیادہ گھرانوں نے اپنی توانائی کے بلوں پر بچت کے لیے مل کر حصہ لیا۔

توانائی کے کل تین فراہم کاروں نے معاہدہ جیتا:

اسکاٹش پاور کسٹمرز کو دوہری توانائی (بجلی اور گیس) کی پیشکش کرے گی۔ ماہانہ بنیادوں پرڈائریکٹ ڈیبٹ کےذریعہ ادائیگی کرنے والوں کو مجموعی طور پر£149 سالانہ کی بچت ہو گی جبکہ پیپر بل حاصل کرنے والے کسٹمرز کو مجموعی طور پر سالانہ £78 کی بچت اوردوہری توانی کا استعمال کرنے والے کسٹمرز پیشگی ادائیگی کرنے پر 54£ کی بچت حاصل کریں گے۔

اسکاٹش پاور صرف پری پیمنٹ کرنے والے کسٹمرز کو بھی بجلی فراہم کرے گی جس سے گھرانوں کو مجموعی طور پر 44£ سالانہ کی بچت ہو گی۔

اووہ انرجی بجلی کے صرف آن لائن کسٹمرز کو توانائی فراہم کرے گی اور رجسٹرڈ ہونے والوں کومجموعی طور پر سالانہ 98£ کی بچت ہو گی

۔ کوآپریٹیو انرجی صرف پیپر بل حاصل کرنے والے کسٹمرز کو بجلی فراہم کرے گی اور رجسٹرڈ ہونے والوں کو مجموعی طور پر سالانہ 77£ کی بچت ہو گی

۔ بروز سوموار 4 فروری 2013 سے شہر کے ہر ایک رجسٹرڈ گھرانے کو خطوط او ر ای میل روانہ کیے جائیں گے جس میں ان کے لیے متوقع بچت کی وضاحت کی جائے گی۔ پیشگی ادائیگی کرنے والے کسٹمرزکو کی گئی پیشکش کے علاوہ، جن کے نرخ تغیر پذیر ہوتے ہیں، باقی تمام پیشکش 12 ماہ کے عرصہ کے لیے غیر تغیر پذیر معاہدے کی بنیاد پر ہوں گے ۔

اگربروزجمعہ 8 فروری 2013 تک لوگوں کو اپنی پیشکش وصول نہیں ہوتی تو انہیں یہ مشورہ دیا جاتا ہے:

1۔ اپنی ای میل کا اسپام فولڈر دیکھیں۔

2۔ کسی بھی تازہ ترین معلومات کے لیے ریڈی ٹوسوئچ؟ اسکیم کی ویب سائیٹ ملاحظہ کریں۔ www.readytoswitch.co.uk

3۔ مندرجہ بالا کاروائی کے بعد براہ کرم 5007 088 0800 پر فون کریں

۔ پشکش کا قبول کرنا لازمی نہیں ہے اور حتمی منتقلی کا فیصلہ کرنا مکمل طور پر رہائشیوں کی مرضی پر منحصر ہے۔ البتہ اگرآپ نے اپنے آپ کو رجسٹرڈ کیا ہو تو ای میل یا خط کھولنے کو یقینی بنائیں تا کہ آپ کو معلوم ہو سکے کہ آپ توانائی کے بل پر کتنی بچت حاصل کر سکتے ہیں اور اہم بات یہ ہے کہ پیشکش کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے کس طرح رجسٹرڈ کرنا ہے۔

آن لائن رجسٹرڈ ہونے والوں کے لیے پیشکش قبول کرنے کی حتمی تاریخ 22 فروری 2013 ہے جبکہ بذریعہ ڈاک پیشکش وصول کرنے والوں کے لیے 18 فروری 2013 ہے۔ اگر گھرانے نیا فائدہ حاصل کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں توانہیں کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ توانائی کی کمپنی پورے عمل کا بندوبست خود ہی کر لے گی۔

وہ لوگ کہ جو اپنے توانائی کے بل پر بچت کرنے کے موقع سے فائدہ نہیں اٹھا سکے انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ریڈی ٹو سوئچ؟ اسکیم کے آئندہ پروگرام کا جلد ہی اعلان کر دیا جائے گا۔ لوگ اس ویب سائیٹ www.readytoswitch.co.uk کو ملاحظہ کرتے ہوئے اور اپنے رابطہ کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئےرجسٹریشن کے لیے اپنی دلچسپی کا اظہار کر سکتے ہیں۔

کیا آپ اگلے ریڈی ٹو سوئچ آکشن میں شامل ہونا چاہتے ہیں؟ یہ فوری، آسان اوربلا تردد ہے، آپ مفت میں اوربلا کسی قانونی ذمہ داری کے یہ ویب سائیٹ ملاحظہ کرتے ہوئے www.readytoswitch.co.uk اور اگلی اسکیم پر رجسٹرڈ ہونے کے بٹن پر کلک کرتے ہوئے یا بصورت متبادل یہاں پر کلک کرتے ہوئے اب بھی رجسٹرڈ ہو سکتے ہیں۔
http://readytoswitch.ichoosr.com/Product/index.rails?actionId=331 جب نئی اسکیم کھلے توآپ کو صرف اپنا آخری بل، رابطہ کی تفصیلات اور یہ معلومات کہ کتنی توانائی استعمال کرتے ہیں درج کرنے کی ضرورت ہے۔

رجسٹر کرنے کے بہت سے طریقے ہیں:

ریڈی ٹوسو‏ئچ کا ویب سائیٹ ملاحظہ کریں اور ہدایات پرعمل کریں۔
• پیٹر بارو ڈائریکٹ کو اس پر فون کریں 747474 (01733)
• ہمارے ریڈی ٹو سوئچ؟ کے رجسٹریشن ڈسک پر تشریف لائیں جو کہ بہیارڈ پلیس سٹی سینٹر میں ہے۔
کیا آپ مجموعی سوئچنگ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں؟ مجموعی سوئچنگ کے پیچھے تصور یہ ہے کہ جتنے زیادہ گھرانے اسکیم میں رجسٹرڈ ہوتے ہیں توانائی کے انفرادی بلوں کو نیچے لانے کے لیے بات چیت کرنے کے لیے قوت سودا بازی میں اتنی ہی مضبوطی آتی ہے۔

یہ اسکیم ساری کمیونٹی کے رہائشی گھرانوں کو یکجا کر کے اندازہ لگاتی ہے کہ رہائشی افراد کتنی توانائی کا استعمال کریں گے۔

رجسٹریشن کے بند ہو جانے کے بعد توانائی فراہم کرنے والوں کے ساتھ ایک نیلامی ہوگی جس کے ذریعہ یہ معلوم کیا جائے گا کہ رجسٹرڈ ہونے والے گھرانوں کو توانائی فراہم کرنے کے لیے کونسا فراہم کار سب سے کم بولی دیتا ہے۔
اس کے بعد آپ کی اطلاع کے لیے پیشکش آپکو بھجوائی جاتی ہے کہ آپ کو کتنی بچت ہو سکتی ہے اور آپ فیصلہ کرتے ہیں کہ آیا حتمی طور پر منتقل ہونا ہے یا نہیں۔ اس عمل کو لوگ اس طرح تقویت فراہم کرتے ہیں کہ زیادہ افراد کی رجسٹریشن زیادہ بچت کا امکان پیدا کرتی ہے، اس لیے یہ اسکیم پیٹر بارو ہی میں لوگوں کے لیے نہیں ہے بلکہ پورے برطانیہ کے اندر 11 دیگر کونسلوں میں بھی موجود ہے۔ ان علاقوں میں رجسٹر ہونے والا کوئی بھی فرد نیلامی کے ایک ہی گروپ سے تعلق رکھتا ہے – جس کا مقصد مجموعی قوت سودا بازی کو تقویت دینا اور گھرانوں کی اجتماعیت میں اصافہ کرنا ہے۔ مشترکہ طور پر 1.5 ملین کی تعداد میں کل گھرانے منتقل ہو کر بچت کریں گے!